نواز لیگ تنقید برائے اصلاح کا رویہ اپنائے شرجیل میمن

سیاست کوئی کرکٹ کا میدان نہیں، عمران ابھی تک کپتانی کے زعم میں ہیں


Staff Reporter September 11, 2012
سیاست کوئی کرکٹ کا میدان نہیں، عمران ابھی تک کپتانی کے زعم میں ہیں۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ کے سربراہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے بارے میں تنقیدی بیانات دے کر سندھ میں اپنی دکان چمکانے کی اوچھی حرکتیں کر رہے ہیں۔

انھیں چاہیے کھ تنقید برائے تنقید کے بجائے جمہوری نظام کو بچانے کیلیے تنقید برائے اصلاح کا رویہ اپنائیں، صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاست کوئی کرکٹ کا میدان نہیں ہے، عمران خان ابھی تک کپتانی کے زعم میں مبتلا ہیں، انھیں اب سیاست بھی سمجھنی چاہیے، وہ جمہوریت اور سیاست کے بارے میں اپنا ویژن کلیئر کریں، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور ن لیگ کا سندھ کی سیاست میں کوئی مقام نہیں انھیں آئندہ انتخابات میں سندھ سے ایک بھی نشست نہیں ملے گی، اسی لیے سیاسی یتیم اور تانگہ پارٹیاں اپنا اپنا راگ الاپ رہی ہیں، نیا بلدیاتی نظام سندھ کے مفاد میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں