کسی میں جرات نہیں کہ ہماری حکومت گراسکے پرویز خٹک

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں دیکھ رہا، وزیردفاع


ویب ڈیسک December 05, 2021
وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں دیکھ رہا، وزیردفاع

MADRID: وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ کسی میں جرات نہیں کہ ہماری حکومت گراسکے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہے، میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کوئی جرات نہیں کرسکتا کہ اسمبلی میں ہماری حکومت کو گرائے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سپلائی اور ڈیمانڈ برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی، کیا آئی ایم ایف کے پاس جانا ہمارا قصور ہے؟، سابقہ حکمرانوں نے پاکستان کو قرض دار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کون ہوتی ہے مجھے نوشہرہ آنے سے روکنے والی، میں نے نہ کوئی جلسہ کیا ہے نہ انتخابی مہم چلائی، اپوزیشن سے کہتا ہوں مقابلہ کریں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہائی رائز بلڈنگ کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم معلوم نہیں ہائی رائز بلڈنگز بنانے پر پابندی کیوں تھی، ہمارے صوبے کو ہائی رائز بلڈنگز بنانے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں