وزیراعظم کا سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش پر شہری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے شہری ملک عدنان کو بہادری اور شجاعت پر سلام پیش کرتے ہیں


ویب ڈیسک December 05, 2021
(فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: وزیراعظم نے سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے شہری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے شہری ملک عدنان کو پوری قوم کی جانب سے بہادری اور شجاعت پر سلام پیش کرتے ہیں۔



وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک عدنان نے مشتعل ہجوم سے سری لنکن منیجر کو بچانے کے لیے عملی کوشش کی اور ہجوم کے سامنے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی، اس کوشش پر ہم انہیں تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |