
اپنے بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ تمام پاکستان مشنز کو متعلقہ مالیاتی اور بجٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق مطلوبہ وسائل فراہم کیے جاتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا پر بیرون ملک پاکستانی مشنز کو درپیش مالی مشکلات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سربیا کے سفارت خانے کا اکاؤنٹ ہیک کرکے ویڈیو اور پوسٹ وائرل کی گئی تھی کہ سربیا میں پاکستان سفارتے عملے کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تاہم دفتر خارجہ نے اس خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔