
'ڈرائیور باتونی تھا اور مجھے سامنے لگے آئینے سے دیکھ رہا تھا'۔ ٹام نے بتایا۔ 'میں ایک نرم دل شخص ہوں لیکن اس وقت اس کی اتنی زیادہ باتوں کی وجہ سے میں دل ہی دل میں بول رہا تھا کہ بھائی پلیز چپ رہو۔ میں اپنی لائن یاد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں'، ٹام نے واقعے کو یاد کرتے کہا۔
ٹام نے بتایا کہ باتوں ہی باتوں میں ڈرائیور نے اچانک کہا کہ وہ جانتا ہے کہ اسپائیڈرمین کا کردار مجھ کو ہی ملے گا۔ مجھے خوشگوار حیرت ہوئی۔ میں نے پوچھا "اچھا! تمہیں کیسے معلوم؟" میں یہ سن کر بہت پرجوش تھا۔ اس نے جواب دیا کہ آپ سے پہلے میں نے اسٹوڈیو سے ایک اور امیدوار کو پِک کیا تھا جسے مسترد کردیا گیا تھا۔ وہ آپ سے زیادہ خوش شکل تھا۔ آپ چونکہ خوبصورت نہیں ہیں تو یہ کردار آپ کو مل جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔