برطانیہ میں مسلم طلبا سخت سردی میں اسکول سے باہر نماز ادا کرنے پر مجبور

اسکول انتظامیہ نے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک December 05, 2021
اسکول انتظامیہ نے واقعے پر معافی مانگ لی، فوٹو: ویڈیو گریب

برطانیہ میں ایک اسکول کی انتظامیہ نے مسلم طلبا کو سخت سردی میں باہر کھلے آسمان تلے نماز ادا کرنے پر مجبور کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مانچسٹر کے اولڈیم اکیڈمی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسکول کے باہر کھلے آسمان تلے مسلم طلبا نماز ادا کر رہے ہیں جس پر صارفین نے اسکول انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسکول کے طلبا نماز جمعہ ادا کرنا چاہتے تھے تاہم ایک استاد نے انھیں اسکول میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا جس پر طلبا مجبوراً اسکول کے باہر سڑک پر نماز پڑھنے پر مجبور ہوئے۔

ایک طالب علم نے بتایا کہ اسکول کا ایک کمرہ نماز کے لیے مختص ہے اور ہم وہاں کافی عرصے سے عبادت کر رہے ہیں لیکن اس بار ایک استاد نے ہمیں نہ صرف نماز سے روکا بلکہ نماز کے لیے کمرہ استعمال کرنے پر غصے کا اظہار بھی کیا۔



اسکول نے طلبا کی شکایت اور ویڈیو وائرل ہونے پر واقعے کی تحقیقات کا آغاز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر مخلصانہ معافی چاہتے ہیں۔ ہمیں اپنے ملک کی تمام ثقافتوں پر فخر ہے اور ہم کبھی طلباء کو نماز پڑھنے سے نہیں روکتے۔

مقامی کونسل کی رکن عروج شاہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اسکول انتظامیہ سے بات کی تو انھوں نے واقعے پر معافی مانگی اور والدین کو وضاحتی خط لکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں