امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ 4 افراد ہلاک

زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی


ویب ڈیسک December 05, 2021
طیارے میں 4 افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، فوٹو: فائل

لاہور: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں موجود چاروں افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

زمین پر گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ طیارے کے ملبے سے چار لاشیں نکالی گئی ہیں۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ کا بھی تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

واضح رہے کہ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کئی شہریوں کی ملکیت ہے اور ملک میں ایسے طیاروں کے حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس پر فیڈرل ایوی ایشن نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جو ان طیاروں کے لیے ضوابط بھی طے کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |