ہلاک کرنے کے بعد اسامہ کے چہرے کی تصاویربنائیںمصنف

فوٹو کھینچنے سے پہلے چادر گیلی کرکے انکا چہرہ بھی صاف کیا تھا، مارک اوون کا انٹرویو

فوٹو کھینچنے سے پہلے چادر گیلی کرکے انکا چہرہ بھی صاف کیا تھا، مارک اوون کا انٹرویو، فوٹو : فائل

ایبٹ آبادآپریشن میں شامل سابق امریکی نیوی کمانڈو نے کہاہے کہ اسامہ بن لادن نے جونہی اپنے کمرے سے جھانک کردیکھا اسے گولی مار دی گئی ۔


ایک انٹرویومیں نو ایزی ڈے کے مصنف مارک اوون نے کہاکہ اگر کوئی شخص اپنا سرکونے سے باہرنکالتا ہے تو بہت ممکن ہے کہ اس کے پاس پستول بھی ہوتب آپ کسی کی طرف سے کلاشنکوف نکالنے،ہینڈگرینیڈ پھینکنے یاخودکش جیکٹ کا دھماکا کرنے کاانتظارتونہیں کرسکتے۔ بن لادن ایک گولی کھانے کے بعد بھی حرکت کررہے تھے اورکمانڈوز نے کمرے میں داخل ہونے کے بعد انھیں دوبارہ گولی ماری ۔

سابق کمانڈو نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے ہلاکت کے بعد اسامہ بن لادن کے چہرے کی تصاویر بھی اتاریں ۔ ایک ساتھی کی بوتل سے پانی لے کر چادرکوگیلاکرکے اسامہ بن لادن کے چہرے کوصاف کیا اور پھر فوٹو کھینچی گئیں اوون نے کہاکہ وہ خاصی خوفناک تصاویر تھیںکیونکہ اسامہ کے سر میں گولی ماری گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ تصاویر لینے سے پہلے انھیں یہ احساس تھا کہ شاید یہی سب سے اہم فوٹو ہوں جو انھیں اپنی زندگی میں کھینچنے کا موقع ملے۔

Recommended Stories

Load Next Story