
ایکسپریس نیوز کے مطابق دو دسمبر کو جرمنی سے 26 سالہ ریحان عطا اللہ اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کی غرض سے آیا۔ پولیس حکام کے مطابق ریحان کو ایئرپورٹ لینے کے لیے اس کا دوست ابراہیم علی اپنی گاڑی میں لینے گیا تھا لیکن اس کے بعد سے دونوں دوست لاپتہ ہیں۔
پولیس نے ریحان کے والد عطا اللہ کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں جن کی روشنی میں تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔