ایران کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی قیمت چکانی ہوگی اسرائیل
ایران ایک ہی وقت میں یورینیم کی افزودگی اور مذاکرات نہیں کر سکتا، نفتالی بینیٹ
NEW YORK:
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات میں ایران کیخلاف سخت رویہ اختیار کریں۔
قطری نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق نفتالی بینیٹ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے دفاعی و انٹیلی جنس حکام واشنگٹن میں جوہری مذاکرات کی بحالی میں شرکت کیلئے پہنچے ہوئے ہیں۔
بینیٹ نے اپنی کابینہ کو بتایا، "میں ویانا میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ہر ملک پر زور دیتا ہوں کہ وہ ایک مضبوط لائحہ عمل اختیار کرے اور ایران پر واضح کر دے کہ وہ ایک ہی وقت میں یورینیم کی افزودگی اور مذاکرات نہیں کر سکتا،"
واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام میں مسلسل پیشرفت عالمی طاقتوں کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے بالخصوص اسرائیل۔ عالمی طاقتیں ویانا میں ایران کے ساتھ 2015 کے ٹوٹے ہوئے معاہدے کو بحال کرنے کی امید میں بیٹھی ہیں۔ نیز پچھلے ہفتے ایران نے عالمی طاقتوں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی جب اس نے کہا کہ پچھلے مذاکرات میں پیشکردی تجاویز کو دوبارہ زیرِبحث لایا جاسکتا ہے۔