پریمیئر فٹبال کے ای ایس سی نے سلور میڈل حاصل کرلیا

ایونٹ کی فاتح کے آر ایل کو ٹرافی کے علاوہ 7 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی ملی


Sports Reporter February 09, 2014
ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم واپڈا کو 4لاکھ کی انعامی رقم دی. فوٹو: فائل

پاکستان پریمئر لیگ کے آخری میچ میں کے آر ایل سے ڈرا مقابلے کی بدولت کے ای ایس سی کی ٹیم سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ایونٹ کی فاتح ٹیم کے آر ایل نے 7لاکھ روپے انعام اور ٹرافی وصول کی، بہترین کھلاڑی کلیم اللہ کو ڈیڑھ لاکھ ملے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پریمئر لیگ کا آخری میچ ہفتہ کو ریلوے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، مقابلے میں شریک پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست کے آر ایل ٹیم پہلے ہی ٹائٹل پر قبضہ جما چکی ہے، حریف کے ای ایس سی کو شکست تیسری پوزیشن پر دھکیل کر واپڈا کیلیے سلور میڈل کا راستہ صاف کرسکتی تھی لیکن سخت کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، ڈرا مقابلے کی بدولت کے ای ایس سی نے ایونٹ میں رنرز اپ رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔

 photo 7_zps35106c40.jpg

آخری میچ کے اختتام پر چوتھی بار پی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی کے آر ایل ٹیم کے کپتان ثمر اسحاق نے پی ایف ایف کے جنرل سیکریٹری احمد یار خان لودھی سے7لاکھ روپے انعام اور ٹرافی وصول کی،کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل بھی پہنائے گئے، رنرز اپ کے ای ایس سی کو پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ارشد لودھی نے 5لاکھ روپے دیے۔ ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم واپڈا کو 4لاکھ کی انعامی رقم دی۔بہترین کھلاڑی کے آر ایل ٹیم کے کلیم اللہ ڈیڑھ لاکھ، ٹاپ اسکورر کے پی کے سے تعلق رکھنے والے محمد، بہترین گول کیپر واپڈا کے مزمل حسین کو ایک،ایک لاکھ روپے کے حقدار قرار پائے، فیئر پلے ٹرافی اور اور ایک لاکھ روپے بھی ایونٹ کی فاتح کے آر ایل کے حصے میں آئے، بہترین ریفری ارشاد الحق میچ کمشنرعارف صدیقی کو ایک ایک لاکھ روپے ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں