کشمیری رہنما خرم پرویز کودہلی کی تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا


بھارتی ایجنسی نے خرم پرویز کے دفترپربھی چھاپہ مارا تھا:فوٹو:فائل
کشمیری میڈیا کے مطابق خرم پرویز کو3ہفتے کی جیوڈیشل کسٹڈی پرتہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔
بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے خرم پرویز کو22نومبر کو سرینگرمیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا تھا۔ خرم پرویز کا لیپ ٹاپ،موبائل فونز بھی قبضے میں لے لئے گئے تھے۔
این آئی اے نے خرم پرویز کے دفترپربھی چھاپہ مارا تھا۔ خرم پرویز پر حکومت مخالف سرگرمیوں اورمشکوک رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔