بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہو سکتے شبلی فراز

مشین میں صرف 200 امیدوار آ سکتے ہیں، تحصیل ناظم کا انتخاب ہو سکتا ہے، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی


News Agencies December 06, 2021
مشین میں صرف 200 امیدوار آ سکتے ہیں، تحصیل ناظم کا انتخاب ہو سکتا ہے، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اعتراف کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) پر نہیں ہو سکتے جب کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ایسے انتخابات کیلئے نہیں بنائی گئیں۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مختلف نشستوں پر امیدواروں کے مختلف پینل ہوتے ہیں، جس کے باعث بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں صرف 200 امیدوار آسکتے ہیں، تحصیل ناظم کے انتخاب کیلئے مشین استعمال کی جاسکتی ہے، الیکشن کمیشن کو مشینیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں ای وی ایم فراہم کرنے کا کہا ہے، ای وی ایم میں نیشنل اور صوبائی ووٹنگ کیلئے دو ووٹنگ پیڈز ہیں اور ای وی ایم میں کنٹرول پینل ایک ہی ہوگا، مسئلہ امیدواروں کا نہیں مختلف پینلز کا ہے، تحصیل ناظم کا انتخاب ای وی ایم سے ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں