سانحہ سیالکوٹ میں ہلاک سری لنکن شہری پرنیاتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی سری لنکا روانہ

ڈیڈ باڈی کو ائیرلنکا کے طیارے یو ایل 186 کے ذریعے کولمبو روانہ کیا گیا


ویب ڈیسک December 06, 2021
ڈیڈ باڈی کو ائیرلنکا کے طیارے یو ایل 186 کے ذریعے کولمبو روانہ کیا گیا.

DUBAI: سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بیدری سے مارے جانیوالے سری لنکن شہری کی باقیات سری لنکا روانہ کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکن شہری کی ڈیڈباڈی پوسٹمارٹم کے بعد لاہور کے ایک نجی اسپتال میں رکھی گئی تھی جہاں سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی اور سری لنکا روانہ کردی گئی ہے، ڈیڈ باڈی کو ائیرلنکا کی پرواز یو ایل 186 سے روانہ کیا گیا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی اور پنجاب کے وزیر برائے انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن نے پریانتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی روانہ کی، اس موقع پر سری لنکن سفارتخانے کے حکام بھی ائیرپورٹ پرموجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے سری لنکن شہری کی ڈیڈباڈی کوسری لنکا روانہ کرنا تھا تاہم اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث وہ ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکے۔

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو چار روزقبل سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے تشددکانشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا اوراس کی لاش کو آگ لگادی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں