
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کل کے الیکشن سے سبق سیکھنا چاہیئے، جہاں انسانی ہمدردی ہو وہاں دس فیصد ووٹ ویسے ہی پڑ جاتے ہیں، شائستہ بی بی دس فیصد ووٹوں سے ممبر بنی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے ضمنی الیکشن کے بعد جیتنے والی پارٹی بھی خوش ہے، ہارنے والی اور حصہ نہ لینے والی پارٹی بھی خوش ہے، ایسا الیکشن زندگی میں نہیں دیکھا، کل کے الیکشن نے ثابت کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں صرف میڈیا ہاؤسز کے سہارے زندہ ہیں، پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ بریانیاں اور حلوے خالی پڑے رہے لوگوں نے منہ نہیں مارا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ سیالکوٹ کے افسوسناک واقعے کے بعد سے میں ڈپریشن میں ہوں، بہت افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہم بھارت پر الزام لگاتے تھے کہ وہاں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک ہوتا ہے، جب تک قانون پر عمل درآمد نہیں ہوگا اور دہشت گردی کے خلاف پکا ہاتھ نہیں ڈالیں گے تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔