
جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ لاہور میں ہونے والی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
مریم نواز کا بیٹےکی شادی کی خوشی میں گایا گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب کہ حمزہ شہباز نے گانا گنگنایا تو تقریب کے شرکاء داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
اگست میں لندن میں جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کے موقعے پر جنید صفدر نے بھی اپنی گلو کاری سے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔
جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔