پشاوربچوں میں پولیوسمیت 9 بیماریوں کی ویکسی نیشن کیلئے’’صحت کاانصاف‘‘مہم کا دوسرا مرحلہ

دوسرے مرحلے میں 63 یونین کونسلز میں 5سال سے کم عمر کے 5لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔

صحت کا انصاف مہم میں مہم میں پہلی مرتبہ پولیو ورکرز اور رضا کاروں کے علاوہ پرائمری اور مڈل اسکول کے اساتذہ بھی حصہ لے رہے ہیں فوٹو: فائل

انسداد پولیو سمیت بچوں کو مختلف بیماریوں کی ویکسی نیشن کے لئے خیبر پختونخوا مہم کے تحت ''صحت کا انصاف'' مہم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے تحت 63 یونین کونسلز میں 5سال سے کم عمر کے 5لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق ''صحت کا انصاف'' مہم کے دوسرے مرحلے میں پشاور کی 63 یونین کونسلوں میں 5سال سے کم عمر 5 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جارہے ہیں، مہم میں پہلی مرتبہ پولیو ورکرز اور رضا کاروں کے علاوہ پرائمری اور مڈل اسکول کے اساتذہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ویکسی نیشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں ۔صوبائی وزارت داخلہ کے دفتر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کے علاوہ موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔


واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے دو ماہ قبل پشاور اور اطراف کے علاقوں کو دنیا بھر میں پولیو کے پھیلاؤ کی وجہ قرار دیا تھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے اربوں روپے کی لاگت سے مہم کا آغاز کیا ہے۔

Load Next Story