بارات سے اٹھائے گئے ایم کیوایم کے کارکن دولہے پر پولیس کا تشدد 4 اہلکار معطل

معطل اہل کاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی ہے، ایس ایس پی ایسٹ


ویب ڈیسک February 09, 2014
فہد عزیز کو پولیس نے اس وقت گرفتارکیا جب وہ اپنی بارات لے کر اورنگی ٹاؤن جارہا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس

پولیس نے گزشتہ روز بارات سے حراست میں لئے گئے ایم کیو ایم کے کارکن دولہے فہد عزیز پر تشدد کے الزام میں 4 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بارات سے حراست میں لئے گئے ایم کیو ایم کے کارکن دولہے فہد عزیز کی حالت گزشتہ رات پولیس تشدد کے باعث بگڑ گئی جس پر اسے گلستان جوہر کے ایک نجی اسپتال لایا گیا، معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے فہد پر تشدد کی تصدیق کی ہے۔ واقعے کی خبر نشر ہونے پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے تفتیشی افسر سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ کورنگی سو کوارٹر کے رہائشی فہد عزیز کو گزشتہ رات شاہ فیصل کالونی سے پولیس نے اس وقت گرفتارکیا جب وہ اپنی بارات لے کر اورنگی ٹاؤن جارہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |