رحیم یارخان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی سے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک December 07, 2021
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ۔ (فوٹو:فائل)

رحیم یارخان میں چچا زاد بھائیوں نےغیرت کے نام پر فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو ماں سمیت قتل کردیا۔

بستی یار محمد کی رہائشی 2 بہنوں نے پسندکی شادی کیلئے دارلامان میں پناہ لے رکھی تھی، انہیں عدالت کے حکم پر کل لواحقین کےحوالے کیا گیا، ان کے گھر پہنچنے پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے دونوں بہنوں کوقتل کردیا۔

بہنوں کو بچاتے ہوئےتیسری بہن بھی جان سے چلی گئی جب کہ گولی لگنےسے لڑکیوں کی ماں بھی چل بسی۔ پولیس نے 3 ملزموں سلیمان، ساجد اور زاہد کو گرفتارکرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں