نیویارک میں مسلم طلبا کے لئے عیدین کے موقع پر تعطیل کا اعلان

ضروری قانون سازی کے بعد محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں عیدین پر ایک دن کی چھٹی کا اطلاق ہوگا۔


ویب ڈیسک February 09, 2014
عیدین کے مواقع پر تعلیمی اداروں میں سرکاری طور تعطیلات نیویارک میں آباد مسلم برادری کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ فوٹو: فائل

SAN DIEGO:

شہر کے نو منتخب میئر نے عیدالفطر اور عیدالاضحی ٰ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں مسلمان طلبا کے لئے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔



نیو یارک میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کے دوران نو منتخب میئر ڈی بلازیو نے کہا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران شہر میں آباد مسلم امریکیوں سے کچھ دعوے کئے تھے، اب وقت آگیا ہے کہ مسلم برادری سے کئے گئے ان وعدوں میں سے ایک کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔ جس کے تحت اب شہر کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے مسلم طلبا کو عید الفطر اور عید الاضحیٰ کےموقع پر ایک روزہ تعطیل دی جائے گی۔ نیویارک کے محکمہ تعلیم نے بھی میئر کے اعلان کی تصدیق کی ہے تاہم اس کے اطلاق کے لئے پہلے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔


واضح رہے کہ نیویارک میں مسیحی اور یہودی مذاہب سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ان کے مذہبی تہواروں پر اسکول سے سرکاری طور پر تعطیلات ملتی ہیں، شہر میں آباد مسلم برادری کی جانب سے کافی عرصے سے اپنے بچوں کے لئے سرکاری طور پر چھٹی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |