بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا عیسائی انتظامیہ کے اسکول پرحملہ

کلاسوں میں موجود بچوں نے ہندوانتہاپسندوں کے حملے میں بمشکل جان بچائی۔


ویب ڈیسک December 07, 2021
مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے اسکول پردھاوا بول کرتوڑپھوڑ کی:فوٹو:اسکرین گریب

LONDON: بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پر۔مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے عیسائی انتظامیہ کے زیرنگرانی چلنے والے اسکول پردھاوا بول دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے ایک اسکول پرہندوانتہاپسندوں نے دھاوا بول دیا۔ پتھراؤ کیا اسکول میں گھس کرتوڑپھوڑ کی اوراساتذہ اوردیگرعملے کودھمکیاں دیں۔

ہندوانتہاپسندوں کے حملے کے وقت اسکول میں امتحانات ہورہے تھے۔ہندوانتہاپسندوں کے حملے سے خوفزدہ بچے ڈیسک کے نیچے چھپ گئے اوربمشکل جان بچائی۔

ہندوانتہاپسندوں نےزبردستی مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگا کراسکول پرحملہ کیا تھا۔ بھارتی پولیس نے حسب روایت انتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کوگرفتارنہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں