امریکا کا بیجنگ ونٹراولمپکس 2022 کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان

چین کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکاروں کو ونٹراولمپکس میں نہیں بلایا ہے۔


ویب ڈیسک December 07, 2021
بائیکاٹ کی وجہ چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں،امریکا:فوٹو:فائل

LONDON: امریکا نے بیجنگ ونٹراولمپکس 2022کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اورمظالم جاری ہیں اس صورتحال میں امریکی سفارتکار اورحکام بیجنگ میں ہونے والے ونٹراولمپکس2022کا حصہ نہیں بن سکتے۔

ترجمان کے مطابق امریکی سفاتکار اورحکام تو بیجنگ نہیں جائیں گے تاہم امریکی ایتھیلیٹس ونٹراولمپکس 2022 کے مختلف مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں امریکا کے سفارتی بائیکاٹ کوسیاسی حربہ قراردیتے ہوئے کہا گیا کہ چین نے کسی امریکی سیاستدان یا اعلی حکام کوونٹراولمپکس کے لئے مدعو نہیں کیا۔چین کوامریکی سفارت کاروں یا حکام کے آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں