لاہور ماڈل ٹاؤن بخشی خانہ سے قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج

بخشی خانے میں قیدیوں نے پولیس اہلکاروں اورمحرر پرحملہ کیا، ایف آئی آر


ویب ڈیسک December 07, 2021
قیدیوں نے فرار سےپہلے بخشی خانے میں توڑ پھوڑ بھی کی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: لاہور میں ماڈل ٹاؤن بخشی خانے سے قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

قیدیوں کے بخشی خانے سے فرارکے مقدمے میں کوٹ لکھپت اورکیمپ جیل سے پیشی پرآئے 21ملزمان کونامزد کیا گیا ہے۔

بخشی خانے سے قیدیوں کے فرارکی ایف آئی آر کے مطابق 21ملزموں کی مدد سے 11قیدی فرارہوئے۔ کوٹ لکھپت جیل سے 90 اورکیمپ جیل سے 76 قیدی بخشی خانہ لائے گئے۔

دونوں جیلوں کے قیدیوں نے ایکدوسرے کو دیکھ کر شور کیا اور اشتعال دلایا۔ قیدیوں نے پہلے بخشی خانے کے واش روم کی دیوار گرائی اورپھر اینٹوں اورپتھروں سے پولیس اہلکاروں اورمحرر پرحملہ کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق قیدیوں نے بخشی خانے میں توڑپھوڑ بھی کی۔ پولیس پرپتھراؤ کرتے ہوئے 11 قیدی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں