
وزیرِ اعظم عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس آتے ہوئے کورنگ کرکٹ گراؤنڈ میں رک گئے۔ وزیراعظم نے کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

عمران خان نے گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات جاری کیں اور وہاں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ان سے گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا بنی گالہ سے گزرتے ہوئےکرکٹ گراؤنڈ کا دورہ pic.twitter.com/m7XWLxeLw2
— Prime Minister's Office (@PakPMO) December 7, 2021
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔