قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بیٹنگ و فیلڈنگ کوچز کے لئے 6 امیدوار شارٹ لسٹ

شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا تاہم حتمی منظوری پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف دیں گے


ویب ڈیسک February 09, 2014
پاکستانی کوچز بھی انٹڑنیشنل سطح پر کوچنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وسیم اکرم فوٹو: ایکپسریس نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوچ کمیٹی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بیٹنگ و فیلڈنگ کوچز کے لئے 6 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔

لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کے انتخاب کے لئے وسیم اکرم، جاوید میانداد، امتیاز عالم اور سبحان احمد پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کوچنگ کے لئے درخواستیں دینے والے امیدواروں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے مشترکہ بات چیت کے دوران انتخاب عالم نے کہا کہ کوچنگ کے 25 درخواستوں موصول ہوئی ہیں جن میں ایک بھی غیر ملکی نہیں، انہوں نے کہا کہ 25 امیدواروں میں سے 6 کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے جنہیں انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا، حتمی منظوری کا اختیار پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کو حاصل ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ماضی میں ہم نے غیر ملکی کوچز کا تجربہ کیا لیکن ان کا خیال ہے کہ پاکستانی کوچز بھی بین الاقوامی سطح پر کوچنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان سے بہتر نتائج سامنے آئے گے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ کوچز کھلاڑیوں کو ایک حد تک ہی سکھا سکتے ہیں لیکن اس شعبے میں بہتری صرف اور صرف کھلاڑی کی اپنی کوششوں سے ہی آسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |