انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ پھر بڑھ گئے

انٹربینک میں ڈالر 176.78 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 178.80 روپے کا ہوگیا


Staff Reporter December 07, 2021
انٹربینک میں ڈالر 176.78 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 178.80 روپے کا ہوگیا (فوٹو : فائل)

کراچی: درآمدی شعبوں کی ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر تگڑا ہوگیا۔

کاروبار کے آغاز سے ہی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافے کارجحان غالب رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 176.89 روپے کی سطح تک پہنچ گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 32 پیسے کے اضافے سے 176.78 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کے اضافے سے 178.80 روپے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |