انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ پھر بڑھ گئے

انٹربینک میں ڈالر 176.78 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 178.80 روپے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر 176.78 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 178.80 روپے کا ہوگیا (فوٹو : فائل)

کراچی:
درآمدی شعبوں کی ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر تگڑا ہوگیا۔


کاروبار کے آغاز سے ہی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافے کارجحان غالب رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 176.89 روپے کی سطح تک پہنچ گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 32 پیسے کے اضافے سے 176.78 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کے اضافے سے 178.80 روپے پر بند ہوئی۔
Load Next Story