امریکا افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمت کو یقینی بنائے ملالہ

افغانستان میں کواتین کو ملازمتوں اور تعلیم سے روکا جا رہا ہے، ملالہ

ملالہ یوسف زئی نے امریکی وزیر خارجہ سے واشنگٹن میں ملاقات کی، فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD:
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے جوبائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ امریکا افغانستان میں افغان خواتین کی ملازمت اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے واشنگٹن میں امریکی وزیر داخلہ انتھونی بلنکن اور دیگر امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کی اور افغانستان میں خواتین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہم نے لڑکیوں کی تعلیم کے منصفانہ مواقعوں پر بات کی اور افغانستان جو اس وقت واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کو ثانوی تعلیم تک رسائی حاصل نہیں ہے، تشویش کا اظہار کیا۔


ملالہ نے افغان خواتین کی مشکلات کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم اور ہنر سیکھنے سے روکا جا رہا ہے۔ یہ بات مجھے خود اُن افغان لڑکیوں اور خواتین نے بتائی جن کے ساتھ میں کام کر رہی ہوں۔

ملالہ یوسف زئی نے مزید بتایا میں نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو ملازمت اور تعلیم جاری رکھنے میں مدد دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کی تاہم انھوں نے افغانستان کا زکر نہیں کیا اور ملالہ یوسف زئی کی تعلیم کے میدان میں کیے گئے کاموں کو سراہتے رہے۔
Load Next Story