مذاکراتی کمیٹی کی وزیرستان سے واپسی میں تاخیر پر چوہدری نثار کا مولانا سمیع الحق سے رابطہ

علاقے میں مسلسل ڈرون کی پروازیں جاری ہیں جس کی وجہ سے مذاکرات کا مقام بار بار تبدیل کرنا پڑ رہا ہے، مولانا سمیع الحق


ویب ڈیسک February 09, 2014
مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ پاکستان دشمنی ہوگی، چوہدری نثار۔ فوٹو:فائل

وزیرستان میں طالبان شوری سے ملاقات کے لیے جانے والی مذاکراتی ٹیم کے وقت پر واپس اسلام آباد نہ پہنچنے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مولانا سمیع الحق سے رابطہ کیا جس میں مولانا سمیع الحق نے وزیرستان میں ڈرون طیاروں کی مسلسل پروازوں کا شکوہ کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں وفاقی وزیر داخلہ نے مولانا سمیع الحق سے مذاکراتی کمیٹی کی اسلام آباد واپسی میں تاخیر کی وجہ پوچھی جس پر مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ علاقے میں ڈرون کثرت سے اڑ رہے ہیں جس کے باعث مذاکرات کیلئے بار بار جگہ تبدیل کرنا پڑ رہی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم چوہدری نثارعلی خان نے واضح کیا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ پاکستان دشمنی ہوگی۔


واضح رہے کہ طالبان کی مذاکراتی کمیٹی حکومتی پیغام لے کر گزشتہ روز طالبان شوری سے ملاقات کیلئے وزیرستان کے نامعلوم مقام پر پہنچی تھی جسے آج واپس اسلام آباد لوٹنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں