موجودہ دور میں فنون لطیفہ کا انداز اور مزاج بدل گیا ہے نیلوفر عباسی
ماضی میں جو کام ہوتا تھا وہ آج بھی کلاسیک میں شمار کیا جاتا ہے، معروف اداکارہ
لاہور:
پاکستان کی معروف براڈکاسٹر، ماضی کی ٹی وی اداکارہ اور ادیبہ نیلوفر عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فنون لطیفہ کا انداز اور مزاج بدل گیا ہے لیکن ماضی میں جو کام ہوتا تھا وہ آج بھی کلاسیک میں شمار کیا جاتا ہے۔
کراچی پریس کلب کی کلچرل کمیٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے نیلوفر عباسی نے کہا کہ فنکاروں کو پروان چڑھانے اور انہیں عوام میں پہچان دلانے میں صحافیوں کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے، خاص طور پر کراچی پریس کلب کے پلیٹ فارم سے فنکاروں کی پذیرائی بڑے فخر کی بات ہے۔
سینئر پروڈیوسر ظہیر خان نے کہا کہ نیلو فر عباسی جیسی شخصیات آج بھی پوری دنیا میں پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان ہیں، شہزوری کے کردار میں وہ رنگ بھرے تھے جس نے ان کے کردار کو امر بنادیا۔
اقبال لطیف نے کہا کہ نیلوفر عباسی میرے لیے اپنی بہنوں سے بڑھ کر ہیں، ان کی شادی ہوئی تو میں نے ہی انہیں قمر علی عباسی کے ہمراہ رخصت کیا تھا، نیلوفر اپنے فنی میدان میں صداکارہ اور اداکارہ دونوں حیثیت سے کامیاب رہی ہیں۔
سابق سیکریٹری پریس کلب مقصود یوسفی نے کہا کہ نیلوفر اور قمر علی عباسی کا ہمارے دلوں میں ہمیشہ سے ہی احترام کا رشتہ رہا ہے، اس لیے یہ جب بھی کراچی آتی ہیں انہیں پریس کلب میں ضرور مدعو کرتے ہیں۔