کراچی بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے کمسن بچی سمیت 8 افراد جاں بحق متعدد زخمی

سیکٹر 12 ڈی میں قائم آستانے پر چارموٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نےآستانہ مہربان شاہ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI / ISLAMABAD:

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ڈی میں نامعلوم موٹرسائیل سواروں کی فائرنگ سے کمسن بچی سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے سیکٹر 12 ڈی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آستانہ مہربان شاہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں آستانہ پر موجود کمسن بچی سمیت 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 10 شدید زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوور 4 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جو کہ کارروائی کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

Load Next Story