محمد عامر کو روم آئسولیشن سے باہر نکلنے کی اجازت مل گئی

محمد عامر آج ٹیم کے ساتھ ڈریسنگ روم شئیر کریں گے


ویب ڈیسک December 07, 2021
محمد عامر آج ٹیم کے ساتھ ڈریسنگ روم شئیر کریں گے - فوٹو:فائل

کراچی: سری لنکن پریمیئر لیگ کے لیے کولمبو ایئرپورٹ پر روکے جانے والے موجود محمد عامر کو روم آئسولیشن سے باہر نکلنے کی اجازت مل گئی۔

ایئرپورٹ پر کوویڈ ٹیسٹنگ میں سی ٹی لیول کم ہونے پر محمد عامر کو ہوٹل کے الگ روم میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ محمد عامر آج ٹیم کے ساتھ ڈریسنگ روم شئیر کریں گے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے بتایا کہ سری لنکن کوویڈ پروٹوکولز کے تحت ائیرپورٹ پر کوویڈ ٹیسٹ میں جس مسافر کا سی ٹی لیول 30 سے کم ہو اسے 48 گھنٹوں کے لیے روم آئولیشن میں بھیج دیا جاتا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ ابوظہبی میں میچ کھیلنے کے فوری بعد ٹریول کرنے کی وجہ سے سو نہیں سکا تھا جس کی وجہ سے تھکاوٹ کے سبب سی ٹی لیول کم ہوا، دو دن ٹیسٹ کے بعد اب سی ٹی لیول 20 سے 30 پلس ہونے پر مجھے ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ٹیم کے ساتھ اسٹیڈیم جاؤں گا، گال گلیڈی ایٹر کی جانب سے میچ میں شرکت کا فیصلہ گراؤنڈ جاکر کروں گا، شاید اگلا میچ ہی کھیلوں۔

خیال رہے کہ نومبر کے دوسرے ہفتے کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آنے کے بعد محمد عامر نے دس روز کا قرنطینہ کرنے کے بعد ٹی ٹین لیگ میں شرکت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں