ایف بی آر نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں کاتعین روک دیا

ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق جائیداد کی ویلیو ایشن مارکیٹ سے زائد ہونے کی اطلاعات ملی ہیں


Numainda Express December 08, 2021
ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق جائیداد کی ویلیو ایشن مارکیٹ سے زائد ہونے کی اطلاعات ملی ہیں فوٹوفائل

ISLAMABAD: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے شدید ردعمل کے باعث اگلے سال 16 جنوری تک پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا تعین روک دیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو ویلیویشن ریویو کمیٹیاں تشکیل دیں گے۔ اسٹیک ہولڈرز10 دسمبر2021 تک ویلیوشن ٹیبل پر شکایات داخل کرائیں۔ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو ، چیف کمشنرز سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بامعنی مشاورتی عمل سے اقدار کے تعین کے لیے سٹیٹ بینک کی منظور شدہ ویلیورز کو شامل کریں۔

ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق جائیداد کی ویلیو ایشن مارکیٹ سے زائد ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ویلیو کے تعین پر پیدا ہونے والے مسائل کو حل کیا جائیگا جس کیلئے سٹیٹ بینک کے پراپرٹی ویلیو ایشن ماہرین کی خدمات لی جائینگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں