عدلیہ میں کرپشن کا تاثر چیف جسٹس کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے فواد چوہدری

پولیس اورعدلیہ کی تنخواہیں ریجن میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں۔

پولیس کی تنخواہیں بھی ریجن میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں:فوٹو:فائل

لاہور:
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس اور عدلیہ میں کرپشن کا تاثر سب سے بڑھ کر ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی سروے رپورٹ کے مطابق پولیس اور عدلیہ کے بارے میں کرپشن کا تاثر سب سے بڑھ کر ہے۔




فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا چیف جسٹس پاکستان اور سینئر جج صاحبان کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہونا چاہئیےخصوصاً جب عدلیہ کی تنخواہیں اس ریجن میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں ۔ یہی معاملہ پولیس کا بھی ہے۔
Load Next Story