عدلیہ میں کرپشن کا تاثر چیف جسٹس کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے فواد چوہدری

پولیس اورعدلیہ کی تنخواہیں ریجن میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں۔


ویب ڈیسک December 08, 2021
پولیس کی تنخواہیں بھی ریجن میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں:فوٹو:فائل

لاہور: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس اور عدلیہ میں کرپشن کا تاثر سب سے بڑھ کر ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی سروے رپورٹ کے مطابق پولیس اور عدلیہ کے بارے میں کرپشن کا تاثر سب سے بڑھ کر ہے۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1468429061756231680

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا چیف جسٹس پاکستان اور سینئر جج صاحبان کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہونا چاہئیےخصوصاً جب عدلیہ کی تنخواہیں اس ریجن میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں ۔ یہی معاملہ پولیس کا بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں