امریکا کے بعد آسٹریلیا کا بھی بیجنگ ونٹراولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان

آسٹریلیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے سفارتی بائیکاٹ کا فیصلہ چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث کیا۔


ویب ڈیسک December 08, 2021
آسٹریلیا کے ایتھیلیٹس بیجنگ اولمپکس 2022میں شریک ہوں گے:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: آسٹریلیا نے بھی امریکا کے نقش قدم پرچلتے ہوئے بیجنگ میں ہونے والے ونٹراولمپکس2022کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا بیان میں کہنا تھا کہ بیجنگ ونٹراولمپکس 2022 کے بائیکاٹ کا فیصل چین کے صوبے سنکیانگ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوردیگرمعاملات کی وجہ سے کیا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم کے مطابق چین کے ساتھ ان معاملات پرمتعدد بار بات بھی کی جاچکی ہے۔ آسٹریلیا کے ایتھیلیٹس بیجنگ ونٹراولمپکس میں حصہ لیں گے۔

امریکا نے بیجنگ میں ہونے والے ونٹراولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ چین نے امریکا کی جانب سے سفارتی بائیکاٹ کی مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے تاہم مزید تفصیل نہیں بتائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں