جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرلی

کووڈ کے باعث دوسال میں ہماری ٹیم کو کوئی انٹر نیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا، دانش کلیم

عالمی رینکنگ میں درجہ بندی میں تنزلی کے باعث ہمیں مشکل گروپ ملا، ہیڈ کوچ فوٹوفائل

ISLAMABAD:
جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ دانش کلیم نے ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ہیڈ کوچ کا موقف تھا کہ کووڈ کے باعث دوسال میں ہماری ٹیم کو کوئی انٹر نیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ کھلاڑیوں نے تجربے کی کمی کے باوجود بہترین کھیل پیش کیا۔


فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری نے تمام تر سہولیات فراہم کیں۔ نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں ان کو مواقع دئیے جائیں تو یہ اچھے نتائج دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا بطورکوچ جونیئر ورلڈکپ آخری اسائنمنٹ تھی۔ نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں توقعات کے مطابق نتائج نہیں آسکے۔ عالمی رینکنگ میں درجہ بندی میں تنزلی کے باعث ہمیں مشکل گروپ ملا اسی گروپ سے ارجنٹائن ورلڈ چیمپیئن بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے احمد عالم کو گول کیپنگ کوچ مقرر کرکے بہتر فیصلہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل میچز جتنے زیادہ کھیلیں گے اتنا ہی کھیل بہتر ہوگا۔
Load Next Story