پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ

پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، چیف آف نیول اسٹاف


ویب ڈیسک December 08, 2021
فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا - فوٹو:پاک بحریہ

کراچی: پاک بحریہ کے ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب ٹیسٹ فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ امیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں