آسٹریليا نے پاکستان سے اسمگل کيا گیا ثقافتی ورثہ واپس کردیا

تیسری صدی عسيوی کی برونز ایج کا قیمیتی پتھرغير قانونی طور پر پا کستان سے امريکا لۓ جايا گیا تھا


ویب ڈیسک December 08, 2021
تیسری صدی عسيوی کی برونز ایج کا قیمیتی پتھرغير قانونی طور پر پا کستان سے امريکا لۓ جايا گیا تھا۔ فوٹو:فائل

کراچی: آسٹریليا نے پاکستان سے غير قانونی طور پر اسمگل کيا گیا ثقافتی ورثہ واپس پاکستان کے حوالے کر ديا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ثقافتی ورثۓ کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کو بڑی سفارتی کاميابی حاصل ہوئی ہے، کیوں کہ آسٹریلين حکومت نے پاکستان سے غير قانونی طور پر سمگل کيا گیا ثقافتی ورثۂ واپس پاکستان کے حوالے کرديا ہے۔

تیسری صدی عسيوی کی برونز ایج کا قیمیتی پتھرغير قانونی طور پر پا کستان سے امريکا لۓ جايا گیا تھا، پتھرآسٹریليا ميں درامد کيے جانے پر آسٹریلوی بارڈر فورس نے تحويل ميں لۓ ليا تھا، تاہم اب آسٹریلیا نے وہ پتھر پاکستان کو واپس دے دیا ہے۔ آسٹریليا ميں پاکستان کے سفیر زاہد حفیظ چوہدری نے قیمتی پتھر کی واپسی کو ثقافتی محاذ پر پاکستان کی بڑی سفارتی کاميابی قرار دیتے ہوئے آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کيا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |