نسلہ ٹاورپرجرمانہ کرکے ریگولرائزکیا جاسکتا ہےمراد علی شاہ

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کا کون ذمہ دار ہے اسکا تعین کرنا ہو گا۔

ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ:فوٹو:فائل

QUETTA:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور پرجرمانہ کرکے ریگولرائز کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور میں بے ضابطگی ہوئی تو اس پرجرمانہ کرکے ریگولرائز ہوسکتا ہے۔ اسلام آباد کی ایک بلڈنگ کے جرمانے کی قیمت شاید نسلہ ٹاور کی قیمت سے زیادہ ہے۔


وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کمیشن بنانے جارہے ہیں جو نشاہندہی کرے گا جس کے حکم پر غیر قانونی تعمیرات ہوئی۔ غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیسز 30،25سال پرانے ہیں لیکن سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کریں گے۔

اسلام آباد کی ایک بلڈنگ کو ریگولرائز کیا گیا۔ بنی گالہ ریگولرائز ہو یا نسلہ ٹاور کوگرانے کا حکم ہے ہم عدالت کے حکم کے پابند ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ حکومت کوٹف ٹائم دینے کا وقت آگیا ہے۔حکومت کو قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے۔
Load Next Story