کترینہ کیف کی کم عمر نوجوان سے شادی کرنے پر کنگنا کا ردعمل
کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر وکی کوشل سے عمر میں 5 برس بڑی ہیں
ISLAMABAD:
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اپنے سے کم عمر نوجوان اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کرنے پر کنگنا رناوت نے ردعمل دیا ہے۔
برصغیر پاک و ہند میں شادی کے لیے لڑکی اور لڑکے کی عمر کے درمیان فرق کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ اور اکثردیکھا گیا ہے کہ شادی کے وقت اگر لڑکی عمر میں اپنے شوہر سے کئی برس چھوٹی ہے تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا لیکن اگر لڑکی عمر میں لڑکے سے بڑی ہوئی تو اکثر لوگ اس بات کو معیوب سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی ہیں؟
اداکارہ کترینہ کیف بھی اپنے ہونے والے شوہر وکی کوشل سے عمر میں 5 سال بڑی ہیں اور اس بات کو لے کر بھارتی میڈیا میں باتیں کی جارہی ہیں۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے کترینہ اور وکی کی عمر کے درمیان فرق کے بارے میں تبصرہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ اور وکی کی شادی کے نشریاتی حقوق 80 کروڑ میں فروخت
دراصل کنگنا نے دقیانوسی تصورات کو توڑنے پر اس جوڑے کی تعریف کی ہے۔ کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ''ہم نے زائد عمر کے کامیاب امیر مردوں کے ساتھ کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کی کئی کہانیاں سنی ہیں۔ خواتین کے لیے اپنے شوہر سے زیادہ کامیاب ہونا ایک بڑے بحران کے طور پر دیکھا گیا۔ اپنے سے کم عمر آدمی سے شادی تو بھول جائیں، ایک خاص عمر کے بعد خواتین کا شادی کرنا ناممکن تھا۔
یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ اب کامیاب، امیر اور فلم انڈسٹری کی سرکردہ خواتین ان اصولوں کو توڑ رہی ہیں۔ صنفی دقیانوسی تصور کی نئی تعریف کرنے پر مرد اور خواتین دونوں کو خراج تحسین۔''
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کے خلاف شکایت درج
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے سکس سینسز فورٹ باروارہ ہوٹل میں 9 دسمبر کو ہوگی۔ دونوں کی شادی میں کرن جوہر، فرحان اختر، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھور اور روہت شیٹھی سمیت شوبز کی متعدد شخصیات شرکت کریں گی۔