اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز اسکینڈل اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور

اداکارہ خوشبو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کی تھی


/محمد ہارون December 08, 2021
اداکارہ خوشبو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کی تھی فوٹوفائل

لاہور: عدالت نے اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

سیشن عدالت نے تھیٹر میں اسٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کے اسکینڈل کے کیس کی سماعت میں اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کرلی۔

اداکارہ خوشبو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کی تھی۔ درخواست میں اداکارہ کا موقف تھا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں اس لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج رائے یسین شاہین نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نے اسٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے تھیٹر ڈائریکٹر اجمل، سمیع اللہ اور عمران اختر کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |