
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوارتھے۔ 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے 2 نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
With deep regret, it has now been ascertained that Gen Bipin Rawat, Mrs Madhulika Rawat and 11 other persons on board have died in the unfortunate accident.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 8, 2021
لیفٹننیٹ جنرل ریٹائرڈایچ ایس پناگ نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ بپن راوت اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ جنرل بپن راوت ملٹری کالج میں لیکچر دینے جا رہے تھے۔
قبل ازیں جنرل بپن راوت کی ہلاکت یا زخمی ہونے کے حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر فضائی اڈے سے آرمی ڈیفنس سروسز کالج جا رہا تھا کہ تامل ناڈو میں کنور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایک کالج کے نزدیک گھنے جنگل والے علاقے میں گرا ہوا ہے اور اس میں سے نکلنے والے آگ کے بلند شعلوں کو بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔