طالبعلم کیساتھ زیادتی کر کے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزمان گرفتار

ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، پولیس


ویب ڈیسک December 08, 2021
ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، پولیس - فوٹو:ایکسپریس نیوز

WASHINGTON: پولیس نے طالبعلم کے ساتھ جنسی زیادتی کر کے اسے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ شالیمار کے علاقے میں 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ تین ملزمان نے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے واقعے کا نوٹس لیا جبکہ متاثرہ طالبعلم کے والد کی درخواست پر فوری طور مقدمے کا بھی اندراج کیا گیا۔

ایس پی صدر کی زیرِ نگرانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت تینوں ملزمان گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان میں تنویر ملک، محمد فیضان اور حسنین شامل ہیں۔

متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزمان نے میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنالی، کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا کہنا تھا کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں