اسلام آباد میں پلاسٹک سے ملکی تاریخ کی پہلی سڑک تعمیر کردی گئی

زرتاج گل نے پلاسٹک سے بننے والی سڑک کی تصاویر شیئر کردیں

زرتاج گل نے پلاسٹک سے بننے والی سڑک کی تصاویر شیئر کردیں - فوٹو:ٹوئٹر

دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک کے ذریعے ملکی تاریخ کی پہلی سڑک بنا دی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اسلام آباد میں پلاسٹک سے بننے والی ملک کی پہلی سڑک کی تصاویر شیئر کردیں۔


وزیر مملکت زرتاج گل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اس سڑک کی تعمیر میں 8 سے 10 ٹن استعمال شدہ پلاسٹک استعمال کیا گیا ہے۔

Load Next Story