
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں اہلیہ اور 11 ساتھیوں سمیت ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ، جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک
General Nadeem Raza, CJCSC & General Qamar Javed Bajwa, COAS express condolences on tragic death of #CDS General #BipinRawat, his wife and loss of precious lives in a helicopter crash in India
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 8, 2021
واضح رہے کہ جنرل بپن راوت ایئر بیس سے اپنی اہلیہ اور 12 ساتھیوں سمیت ملٹری کالج کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔