وزیراعظم کا ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سماجی تحفظ پروگرام کا اجرا
پنجاب حکومت 320 ارب روپے انشورنس پروگرام پر خرچ کرے گی
لاہور:
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سوشل پروٹیکشن پروگرام کا اجرا کردیا جس کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا ہر شہری ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مفت صحت کی سہولیات سے مستفید ہوگا۔
پشاور میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت مائیکرو ہیلتھ انشورنس پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے غریب عوام تک صحت کی سہولیات کی مفت فراہمی اور آسان رسائی کے لیے سوشل پروٹیکشن پروگرام کے اجرا کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت 320 ارب روپے انشورنس پروگرام پر خرچ کرے گی جب کہ اس سہولت سے پنجاب، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا ہر شہری مستفید ہوگا۔ ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک ہیلتھ انشورنس ملے گی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سوشل پروٹیکشن پروگرام کے علاوہ احساس راشن پروگرام پر بھی کام شرع کردیا گیا ہے جس کے تحت اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں اور گھی، آٹا اور دالوں پر سبسڈی دینے کے لیے راشن پروگرام کے لیے 120 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے سوشل پروٹیکشن ثانیہ نشتر کے کام کی تعریف بھی کی۔