عرصہ بعد جب دوست سے ملیں تو یہ 2 موضوع چھیڑنے سے گریز کریں
دو موضوع ایسے ہیں جنہیں اگر چھیڑ دیا جائے تو یہی ملاقات شرمناک تجربے میں بھی بدل سکتی ہے
MULTAN:
کسی پرانے دوست سے عرصے بعد ملنا ایک خوشگور تجربہ ہوتا ہے اس میں پرانی یادیں اور ایک دوسرے کی آپ بیتیاں سننا اور ایک دوسرے کے تمام حالات جاننے کی خواہش ملاقات کو اور دلچسپ اور خوشگوار بنادیتی ہے۔
لیکن!!! ....... دو موضوع ایسے ہیں جنہیں اگر چھیڑ دیا جائے تو یہی ملاقات شرمناک تجربے میں بھی بدل سکتی ہے۔ ایک آمدنی یا ذریعہ آمدنی اور دوسرا جسمانی ظاہری حالت۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 2 موضوعات ایسے ہیں کہ اگر سامنے والا دوست زندگی کے آلام و مصائب میں گھرا ہوگا تو ایسا سوال اسے نفسیاتی طور پر انتہائی غیر محفوظ بنادے گا اب یا تو وہ جھوٹ بولے گا لیکن پھر اندر اندر ہی شرمندہ اور احساس کمتری میں مبتلا رہے گا یا اگر سچ بتاتا ہے تو دوست کے ترس کھانے سے خود کو بچا نہیں پائے گا۔
جسمانی ظاہری حالت سے متعلق بات نہ کرنے سے مراد اس کے وزن یا کوئی اور جسمانی عیب کو موضوع بحث بنانا ہے، اس سے بچا جائےجبکہ دوسرا حساس موضوع اس کی آمدنی یا ذریعہ آمدنی ہے۔ درحقیقت یہ سوال کسی دوست سے تو کیا کسی بھی شخص سے نہیں کرنا چاہیے۔