آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ بابراعظم کا بلے بازوں میں پانچواں نمبر
عابد علی کی بیسویں پوزیشن جبکہ محمد رضوان اور اظہر علی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق دس بہترین بلے بازوں میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پانچواں نمبر ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے اوپنر عابد علی کی بیسویں پوزیشن ہے جبکہ محمد رضوان اور اظہرعلی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
بھارتی اوپنر اگروال تیس درجے جمپ کر کے گیارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ انگلینڈ کے جو روٹ کا بدستور پہلا نمبر ہے جبکہ دوسری پوزیشن آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کے پاس ہے۔
بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی کا نمبر پانچواں اور محمد عباس کا نمبر سترہ ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز پہلے اور بھارت کے ایشون دوسرے نمبر پر ہیں۔ ممبئی ٹیسٹ میں دس وکٹ لینے والے پٹیل کی درجہ بندی میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستانی کا نمبر پانچواں ہے۔