
بنگلا دیش کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے والی قومی ٹیم جمعرات کو وطن واپس پہنچے گی، ٹیم کے کچھ کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے جب کہ کچھ کھلاڑی کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں قرنطینہ میں ہیں۔
کراچی میں قرنطینہ کئے ہوئے کھلاڑیوں عثمان قادر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حیدر علی، حارث رؤف، شاداب خان، وسیم جونیئر، فخر زمان، محمد حسنین ، آصف علی اور شاہ نواز کے کوویڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 13 دسمبر کو کراچی میں پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔